Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ معاملہ ِ، ایک اور ریفرنڈم کی تجویز

لندن... سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے بریگزٹ معاملے میں ایک اور ریفرنڈم کرانے کی تجویز دی ہے ۔ دریں اثناءبرطانوی ہاوس آف کامنز کے اراکین نے پھر وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ اب اگلے ہفتے ہونے والی اہم ووٹنگ میں ناکامی کی صورت میں وزیراعظم کو متبادل منصوبہ صرف3 دن میں پیش کرنا ہوگا۔ہاوس آف کامنز کی ووٹنگ میں اراکین نے حکومت کو بریگزٹ کے حوالے سے متبادل منصوبہ پیش کرنے کے لئے وقت کو 21 دن سے کم کر کے صرف 3 دن تک محدود کردیا ۔بریگزٹ کے حوالے سے ووٹنگ میں تھریسامے کے خلاف 308 ووٹ سے ترمیم پاس کی گئی جس میں حکمراں جماعت کے درجنوں اراکین شامل تھے ۔297 اراکین نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیراعظم تھریسامے کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے بھی لیبرپارٹی کا ساتھ دیا ۔دوسری جانب لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ہونے والی ووٹنگ میں ناکامی کی صورت میں تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لا ئیں گے اور نئے انتخابات کے لئے دباو ڈالا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں ہونے والے حیرت انگیز ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شیئر: