وزیر اعظم ہاوس میں بجلی کا اضافی بل ، رپورٹ طلب
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹرہاوس کا اضافی بجلی کا بل آنے پررپورٹ طلب کرلی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دورمیں وزیراعظم ہاوس میں 88 ہزاریونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی لیکن اس مرتبہ 44 ہزار یونٹ استعمال ہونے پر بھی وزیراعظم نے رپورٹ طلب کی ہے۔ بجلی کے زائد بل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم وہاں مقیم نہیں توبل 44 ہزاریونٹ کیسے آیا۔