Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر نوجوان نشانے پر ہیں،فوجی ترجمان

راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں نوجوان سوشل میڈیا پر نشانے پر ہیں۔نوجوان عملی زندگی میں آگے بڑھنے پرتوجہ دیں اور قومی ترقی میں مثبت انداز میں اپنا حصہ ڈا لیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے طلبہ اور اساتذہ کے وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ  کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ۔ فوجی ترجمان نے وفد کو امن و استحکام سے متعلق پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔طلبہ ملک کودر پیش چیلنجز سے باخبر ر ہیں اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے پر توجہ د یں ۔ وفد نے گلگت بلتستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

شیئر: