Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں میں سعودائزیشن پر سوالات؟

دمام ۔۔۔ نجی اسکولو ں کے مالکان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے یہاں سیکریٹری اور گائیڈ(مرشد)کی اسامیوں پر سعودیوں کی تقرری میں مشکل پیش آرہی ہے۔ انہوں نے وزار ت تعلیم سے درخواست کی کہ وہ مطلوب افراد مہیا کرنے میں ہماری مدد کرے۔ نجی تعلیم کمیٹی کے سربراہ خالد الجویرة نے کہا کہ اسکولوں میں سعودی شہریوں کی تقرری کا کام وزارت محنت کا ہے، وزارت تعلیم کا نہیں۔ دوسری جانب وزارت تعلیم کی نئی انتظامیہ سابق وزیر کے جاری کردہ اس فیصلے پر عمل درآمد میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے تحت انہوں نے نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں 5دفتری اسامیوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا تھا۔
 

شیئر: