Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : لوک سبھا انتخابات میں بی جے کامیاب ہوگی، نقوی

نئی دہلی ۔۔۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینیئررہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ بی جے پی آنے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے کسی بھی اتحاد کے باوجود اترپردیش سمیت پورے ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی  اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کے بارے میں سوال پرنقوی نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ بی جے پی سے تنہا مقابلہ کرنے کی ان میں اہلیت نہیں لہذاوہ مل کر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مرکزی اقلیتی وزیر نے کہا کہ کانگریس کے حامی بھی اب اترپردیش میں کانگریس کے ساتھ جانے کے خواہش مند نہیں۔ اگر حامیوں کی ہی یہ سوچ ہے تو کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ اترپردیش کے عوام کی رائے کیا ہوگی۔ ؟نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت  قائم ہوگی۔وہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ کناٹ پلیس میں بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر’’ ہنر ہاٹ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ جیٹلی نے کہا کہ ہنر ہاٹ سے دستکاروں کے ہنر کو تحفظ حاصل ہوا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملی۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈیا گیٹ پر’’پاکستان زندہ باد ‘‘کا نعرہ لگانے والی خاتون زیرحراست

شیئر: