Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال سعودی اداروں کی جزوی نجکاری سے 11 ارب ڈالر کی آمدنی کا امکان

ریاض۔۔۔۔ 2019 ءکے دوران سعودی سرکاری اداروں کی جزوی نجکاری سے سرکاری خزانے کو 11 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ سعودی عرب نے نجکاری کیلئے قومی مرکز قائم کیاہوا ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ نجکاری کا پروگرام طویل المیعاد اصلاحات کا اٹوٹ حصہ ہے۔ 2019ءکے دوران نجکاری کے عمل میں تیزی آئےگی۔ ولیعہد محمد بن سلمان نجکاری اسکیموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں بے حد سنجیدہ ہیں۔ سعودی آرامکو ، تداول، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، غلہ جات، پبلک کارپوریشنز، بجلی گھر، فٹبال کلب اور متعدد ادارے نجکاری کا حصہ بنیں گے۔ نجکاری کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ وزارت بلدیات و دیہی امور کی غیر منقولہ جائدادوں کو مختلف منصوبوں کیلئے مختص کیا جائےگا۔ یہ منصوبے سرکاری اور نجی شعبوں کے اشتراک سے قائم ہونگے۔ صحت کے شعبہ میں اسپتالوں کے انتظامات ، صحت اداروں کے ملازمین کی رہائش ، لیباریٹریوں اور ایکسرے کے شعبے سرکاری اور نجی اشتراک سے چلائے جائیں گے۔ 
 

شیئر: