Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو، ریاض پہنچ گئے

ریاض ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اتوار کی شام سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور امریکہ میں متعین سعودی سفیر خالد بن سلمان نے انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے دورہ قطر کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خلیجی ممالک میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور ہمیں درپیش حالات سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔مل جل کر کام کرنے کی صورت میں ہم زیادہ طاقتور ہونگے۔ مشترکہ چیلنج کی صورت میں مشترکہ اہداف رکھنے والے ممالک کے درمیان تنازعات مفید نہیں ہوتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمارے سامنے مشترکہ چیلنج ہو تو مشترکہ اہداف رکھنے والے ممالک کے درمیان تنارعات مشترکہ دشمنوں کو ٹھوس جواب دینے کی اجازت نہیں دیتے۔
 

شیئر: