Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

" کنتری گائز" یوٹیوب چینل کے آرٹسٹ سید وقار محی الدین کے اعزاز میں تقریب

 دیڑھ لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرہیں جبکہ وزٹرز کی تعداد 20 ملین سے بھی زیادہ ہے،طنز و مزاح کے ذریعہ  اصلاح معاشرہ کا کام کررہے ہیں ،سید وقار
امین انصاری۔ جدہ
     حیدرآباد دکن سے " کنتری گائز" کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والے انتہائی معروف نوجوان آرٹسٹ سید وقار محی الدین ( المعروف  سعد)کی جدہ آمد پر ان  کے اعزاز میں ایک شام منائی گئی ۔جدہ کی سرکردہ شخصیات اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ سید وقار محی الدین نے اس موقع پر شرکاء کو بتایا کہ یو ٹیوب پر ان کے چینل کی بے حد مانگ ہے۔ اب تک انکے دیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ سبسکرائبرہیں جبکہ انکے کلپ دیکھنے والوں کی تعداد 20 ملین سے بھی زیادہ ہے ۔ انہیں بے شمار نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز ملے ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم معاشرے میں جنم لینے والی ایسی برائیوں کا خاتمہ چاہتی ہے جس سے معاشرے میں خرابی اور بگاڑ پیدا ہورہا ہے ۔ہم چھوٹے چھوٹے کلپ بناکر معاشرے کی اصلاح کا کام کررہے ہیں ۔یہ کام طنز و مزاح کے پیراہن میں انجام دیا جاتا ہے تاکہ ناظرین کو کسی قسم کی تکلیف یا ذہنی کوفت نہ ہو ۔الحمداللہ بچوں سے لیکر بوڑھوں اور بچیوں سے لیکر خواتین تک ہر عام و خاص میں ہمارا چینل مقبول ہے ۔
    سید وقار محی الدین کے والد سید عزیز محی الدین نے کہا کہ میرے بیٹے نے جب اس چینل کی شروعات کی تو ہمیں وقتی طور پر تکلیف ہوئی کہ کہیں یہ بے راہ روی پر گامزن نہ ہوجائے  لیکن رفتہ رفتہ  محی الدین اور اس کے ساتھیوں نے اس کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنایا تو ہمیں خوشی ہوئی کہ یہ نوجوان سخت سے سخت بات مسکراتے ہوئے لوگوں تک پہنچانے کا ہنر جانتے ہیں اور کروڑوں لوگوں کی نہ صرف اصلاح ہورہی ہے بلکہ طبی طور پر ان کی صحت میں بھی بہتری کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔
    محمد لیاقت علی خان ، محمود بلشرف اور وسیم مقدم  نے اس موقع پر سید وقار محی الدین کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ اس پرآشوب دور میں لوگوں کے چہروں پر تبسم کی چند گھڑیاں بکھیردینا یقینا ثواب جاریہ ہے ۔ان کے یوٹیوب کلپ انتہائی معلوماتی اور اصلاحی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالیتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، مولانا فیض محمد سمانی

شیئر: