Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ سے مقابلہ کریں گے

لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ہموطن باکسر کیل برووک کے بجائے امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے ساتھ مقابلے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے ٹائٹل کیلئے ہونے والے اس مقابلے میں شرکت سے عامر خان کو کیل بروک سے مقابلے کی نسبت کم رقم ملے گی لیکن اس کے باوجود وہ امریکی باکسر سے مقابلے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کرافورڈ کے ساتھ ان کا مقابلہ 20اپریل کو ممکنہ طور پر نیو یارک میں ہوگا۔عامر خان اس کے بارے میں حتمی اعلان منگل کو کریں گے اور اس کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیں گے تاکہ مقابلے کی تیاری کر سکیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: