Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاملات کلیئر کرنے کیلئے علیمہ خان کو پیغام دیدیا‘ نعیم الحق

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سیاسی امور سے متعلق معاون خصوصی نعیم الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں جائداد کا معاملہ کلیئر کرنے کےلئے علیمہ خان کو پیغام دے دیا گیا ہے‘۔ ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنی بہن علیمہ خان کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں ان کے اثاثہ جات سے متعلق کوئی علم ہے۔ وزیر خود کبھی قانون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے اور وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ احتساب کے معاملے میں کوئی امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیا ء کے نرخوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا گیا۔ بازار سبزیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ نئے بجٹ میں حکومت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کریگی بلکہ پاکستان میں کاروبار آسان کرنے سے متعلق معاملات منی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ذرائع کا غلط استعمال کرنے کی کسی کی ہمت نہیں۔ عمران خان تمام کمائی پاکستان لے کر آئے لہٰذا ایک پائی بھی باہر نہیں۔
 

شیئر: