Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان اولمپکس2020کیلئے رہنما روبوٹس کی خدمات

ٹوکیو:اولمپکس2020 کے میزبان شہر ٹوکیو نے کھیل دیکھنے کیلئے آنے والے غیر ملکی مہمانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ کمپنی نے اس مقصد کے لئے  "خاتون" روبوٹس تیار کئے ہیں جو مختلف زبانیں بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹوکیو کے زیرزمین ریلوے اسٹیشنز پر انگریزی، جاپانی اور چینی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والی ”آریسا“ نامی روبوٹ خدمات انجام دے گی، ملک میں عمررسیدہ افراد کی تعداد زیادہ اور شرح پیدائش کم ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کا شکار جاپان نے اولمپک گیمز کے دوران ٹوکیو میں مہمانوں کی رہنمائی کیلئے یہ روبوٹ تیار کرائے ہیں۔آریسانہ صرف مہمانوں کو ٹرینوں، راستوں اور تفریحی مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی بلکہ اگر کوئی چاہے تو اس کے ساتھ تصویر بھی بنوا سکے گا ۔ اس روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی ہے اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہا ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: