Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: اعصام الحق اور سانتیا گو ٹورنامنٹ سے باہر

میلبورن:سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز ریٹائر ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔ دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر کو پہلے راﺅنڈ کے میچ میں غیر معروف برطانوی کھلاڑی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ فتح حاصل کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔دیگر مقابلوں میں رافیل نڈال، میرن سیلک ،ٹوماس برڈچ کے علاوہ خاتون کھلاڑیوں اینجلک کربر، بیلینڈڈا بینچچ، کیرولین وزنیاکی،پیڈرا کویٹووااور آرنیا سیبالینکا نے اپنے میچ جیت لئے۔ ڈبلز مقابلے کے دوران اعصام الحق اور سانتیاگو کا مقابلہ فن لینڈ کے ہینری کونٹین اور آسٹریلیا کے جان پیرز کے ساتھ تھا۔ اعصام اور ان کے ساتھی پہلا سیٹ 6-3سے ہار گئے۔ دوسرے سیٹ کے دوران جب مقابلہ ہینری کونٹین اور جان پیرز کے حق میں4-1تھا تو اعصام الحق اور سانتیاگوریٹائر ہو کر میچ سے دستبردار ہو گئے اور ان کے حریف دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: