Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف کے کھیتوں میں سورج مکھی کے پھولوں نے نئے رنگ بکھیر دیے

سورج مکھی کے پھول تقریباً 15 روز تک کھلے رہتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الجوف ریجن میں کاشتکار سورج مکھی (سن فلاور) کی مختلف اقسام کاشت کر رہے ہیں جس سے نہ صرف زرعی منظر رنگوں سے سج گیا بلکہ پھول کھلنے کے سیزن میں سیاحت بھی بڑھی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سورج مکھی کی یہ فیصل بیجوں کی پیداوار کے حوالے سے بھی انتہائی قیمتی ہے۔
مختلف اشکال اور سائز کے سورج مکھی کے پھولوں سے سجے کھیت زرد، سرخ اور نارنجی رنگوں سے نمایاں دکھائی دیتے ہیں جو وسیع زرعی رقبے پر دلکش مناظر پیش کرتے ہیں۔ سیاحوں کے لیے یہ دیہی زندگی کا منفرد تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
علاقے کے ایک کاشتکار کا کہنا ہے انہوں نے اپنے کھیتوں میں تنوع اور تازگی لانے کے لیے سورج مکھی کی کاشت کی ہے۔ 

ان کے مطابق پھولوں کی خوبصورتی اور رنگوں کا تنوع سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں جبکہ پھولوں کے مرجھانے کے بعد ان کے بیج انتہائی قیمتی ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کے پھول تقریباً 15 روز تک کھلے رہتے ہیں جس کے بعد بتدریج  نیچے کی جانب جھکنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ پکنے لگتے ہیں۔ پنکھڑیاں جھڑنے لگتی ہیں اور پھول کے اندر بیج بننا شروع ہو جاتے ہیں۔

الجوف میں سورج مکھی کی کاشت علاقے میں جاری مختلف زرعی تجربات اور کاشتکاری کا حصہ ہے۔ موسمی پودوں اور پھولوں کی کاشت ان فارمز کو سیاحتی مقام میں بدل رہی ہے۔
یہ کھیت الجوف کی وسیع زرعی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔ زرعی مہارت اور قدرتی حسن کا امتزاج اس حظے کے قدرتی تنوع کو اجاگر کرتا ہے۔

 

شیئر: