Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس: یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکا، 3 افراد زخمی

 
پیرس۔۔۔فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لیون یونیورسٹی میں شعبہ سائنس کی عمارت میں بڑا دھماکا ہوا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کچھ تعمیراتی کام کے باعث ’حادثاتی‘ طور پر واقعہ پیش آیا۔واقعے کے فوری بعد فائر فائٹرز نے ہنگامی طور پر کیمپس پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔ یونیورسٹی کے ویلربین کیمپس کے پیج کے مطابق ’سائنس لائبریری کی چھت پر فرانسیسی وقت کے مطابق صبح 9 بجے قدرتی نوعیت کا بڑا دھماکا دیکھا گیا‘۔دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لیون کی یونیورسٹی کے لادووا کیمپس کی چھت سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں۔لیون کی یونیورسٹی میں عمارت کی چھت پر کچھ کام کی وجہ سے مبینہ طور پر آگ لگی اور چھت پر رکھے کچھ گیس سلنڈرز میں دھماکا ہوا۔
 

شیئر: