Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبیا میں پولیس اکیڈمی پر کار بم حملہ، مرنیوالے21ہوگئے

بگوٹا... کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس اکیڈمی پر کار بم حملے میں مرنیوالے21 ہوگئے۔ پولیس اکیڈمی اور اس کے ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ کولمبیا میں بائیں بازو کے باغی پولیس پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکیڈمی کے باہر پولیس نے مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اکیڈمی کے گراونڈ میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔کولمبین حکومت نے ملک میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

شیئر: