Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل و نجی اسکول سعودیوں کی اسامیوں کا اشتہار’’طاقات ‘‘میں دینے کے پابند

ریاض۔۔۔  انٹرنیشنل  و نجی اسکول  سعودیوں کیلئے مختص اسامیوں کا اشتہار  "طاقات"  ویب سائٹ پر دینے کے پابند ہیں۔  انٹرنیشنل و نجی اسکول  سعودیوں کیلئے مختص اسامیوں میں  نوجوانوں کی بھرتی  میں قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔  ہر اسکول  پیدا ہونے والی اسامیوں  کی اطلاع  2 جمادی الثانی  تک  دیں گے۔  وزارت محنت  نے  اس  حوالے سے تمام اسکولوں کو  ہدایت  جاری کردی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت محنت نے  انٹرنیشنل و نجی اسکولوں کو  اس لئے پابند کیا ہے  تاکہ  اسکولوں میں سعودائزیشن حقیقی معنوں میں ہو۔  پیشے سے  وہی افراد منسلک ہوں  جو  تربیت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وزارت محنت  کے پاس  اس حوالے سے  امیدواروں کی  طویل فہرست موجود ہے۔  اسکولوں کی سعودائزیشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اسامیوں  میں بھرتی کرنے کیلئے سعودی نوجوانوں کو  بھرپور طریقے سے تیار کیاگیا ہے۔  تربیت کا یہ شعبہ  انتہائی حساس ہے۔  لہذا اسکولوں کو  اپنی مرضی سے  نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ سال سے تمام انٹرنیشنل  و نجی اسکولوں کیلئے ویزے  بند کردیئے جائیں گے۔  تدریسی عملے کے علاوہ انتظامی عملہ بھی  سعودی نوجوانوں پر مشتمل ہوگا۔  
 

شیئر: