Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہیر مان جا “ کا رنگین موشن پوسٹر جاری

علی رحمان اور حریم فارق کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی فلم ”پرچی “کے بعد اب ”ہیر مان جا “میں جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔فلم ”ہیر مان جا “کا رنگین موشن پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں حریم فاروق عروسی لباس زیب تن کئے نظر آرہی ہیں جبکہ علی رحمان خیالوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔پوسٹر میں حریم فاروق نے عروسی جوڑے کے ساتھ جاگرز پہنے ہوئے ہیں جسے دیکھ کر قیاس ہوتا ہے کہ شاید وہ فلم میں ایک شرارتی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک رومانوی کہانی ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گاتاہم فلم کے پوسٹر کی ریلیز سے قبل ہی حریم فاروق یہ بتا چکی ہیں کہ یہ فلم ”پرچی “سے بہت مختلف ہے اور وہ اس فلم میں ایک مختلف کردار نبھا رہی ہیں۔فلم ”پرچی“ کی طرح ”ہیر مان جا “بھی فلم ساز عمران رضا کاظمی اور ہدایت کار عارف لاکھانی کی پیشکش ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عابد علی اور فیضان شیخ شامل ہیں۔”ہیر مان جا “رواں برس عیدالاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم سب بڑی عید پر ملنے آرہے ہیں، خوب ہنسائیں گے، تھوڑا رلائیں گے اور دلوں میں بس جائیں گے۔

 

شیئر: