Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصروفیات کے باعث پی ایس ایل4 کا نغمہ نہیں گا سکا، علی ظفر

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشنز کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل ترانہ نہ گانے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ سیزن فورکا نغمہ اس لئے نہیں گا سکا کیونکہ مصروفیات کے باعث میں دستیاب نہیں تھا۔ منتظمین کو اس بات سے آگاہ کر چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے تناور درخت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اب نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہئے ۔3 سال انہوں نے اپنے کام کو ایمانداری اور پیشہ ور انہ انداز میں کیا۔علی ظفر جو بیک وقت اداکاری، گلورکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ سے منسلک ہیں، کہتے ہیں کہ ایک وقت میں مجھ پر بہت سے کاموں کا دباﺅ ہوتا ہے، میں بھی انسان ہوں اورآرام کی خواہش رکھتا ہوں۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کام کریں گے بہترین انداز میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ وہ ”طیفا ان ٹربل “کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں اس لئے انہوں نے خود یہ محسوس کیا کہ پی ایس ایل میں اس مرتبہ نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہئے۔علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، پی ایس ایل ایک مقبول برانڈ ہے جس کے ساتھ وہ مستقبل میں ضرور منسلک رہنا چاہیں گے۔کسی فرنچائز سے منسلک رہنے کے سوال پر علی ظفر نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وہ دو سال رہے تاہم اب وہ بہت مصروف ہیں، بالخصوص اپنی البم کے لئے کیونکہ ان کی آخری البم آئے ہوئے 8 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔
 

شیئر: