Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی ..شہر قائد کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار محمد احتشام جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گارڈن ایسٹ نشتر روڈ ابو عبیدہ مسجد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاویدمہرنے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ مقتول مزار قائد ٹریفک سیکشن پر تعینات تھا ۔واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔ وا قعہ کے وقت محمد احتشام یونیفارم میں اپنی موٹرسائیکل پر مزار قائد پولیس چوکی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی ۔ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے2 خول ملے ہیں۔4 گولیاں ماری گئیں۔ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔جائے وقوعہ سے ملنے والے خول فارنسک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے۔شہید اہلکار احتشام کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتشام نے 3 دن قبل دوستوں کے ساتھ لسبیلہ میں کرائے پرمکان لیا۔، ڈیڑھ سال سے احتشام گارڈن کے قریب ہمارے ساتھ رہتا تھا۔

شیئر: