Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتھیا گلی میں شدید برفباری ،سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن

  راولپنڈی .. نتھیا گلی توحید آباد میں برف باری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد علاقے میں پھنس گئی ۔کئی فٹ برف پڑنے کے باعث سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے نتھیا گلی جانے والے درجنوں سیاح برفباری میں پھنس گئے ۔ان میں فیملیز شا مل ہیں۔ متاثرہ افراد نے سوشل میڈیا پر برفباری میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے پاک فوج اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیوٹیم نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ نتھیا گلی توحید آباد میں سیاحوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملنے پر وہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ فوج اور فضائیہ پر مشتمل ریسکیوٹیم بھیج دی گئی، سول انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔ علاقے میں شدید برف باری اور گاڑیاں اسٹارٹ نہ ہونے کے باعث سڑکیں بلاک ہیں۔ سڑکیں کلیئر کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: