Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ نے ادارہ امر بالمعروف سے متعلق ہنگامہ خیز سفارشات مسترد کردیں

ریاض۔۔۔ مجلس شوریٰ نے ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے متعلق 4 ہنگامہ خیز سفارشات منگل کو بحث کے دوران ایجنڈے سے ہٹا دیں۔ ایک عرصہ سے ایوان شوریٰ اور سعودی میڈیا میں ادارہ امر بالعروف کے کردار کی بابت گرما گرم بحثیں چل رہی ہیں۔ تین ارکان ڈاکٹر ایوب الجربوع ، شیخ محمد العجلان اور ڈاکٹر سلطانہ البدوی نے مطالبہ کیا تھا کہ ادارہ عمل بالمعروف کے کردار کو موثر کیا جائے۔ اس کے بعد دیگر ارکان عطا السبیتی اور لطیفہ الشعلان نے مطالبہ کیا تھا کہ ادارہ امربالمعروف و نہی عن المنکر کو وزارت اسلامی امور میں ضم کردیا جائے اور اس کا نیا نام وزارت مذہبی امور رکھ دیا جائے۔ انہوں نے اپنے مطالبہ کے حق میں متعدد جواز بھی پیش کئے تھے تاہم ان کی ساری سفارشیں کالعدم ہوگئیں۔ تائید نہیں مل سکی۔ ایوان سے موصولہ اطلاعات میں دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ سفارشات رپورٹ سے ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ آئندہ یہ سفارشات زیادہ پختہ انداز میں پیش کرنے پر کوئی پابندی لگ گئی ہو۔ 
 

شیئر: