Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حب حادثہ: کراچی سے 24 میتیں پنجگور پہنچا دی گئیں

کراچی: مسافر بس میں پیش آنے والے حادثے میں 2 روز قبل جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی میتیں پنجگور پہنچا دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق 27 میں سے 24 افراد کی نماز جنازہ پنجگور کے خدا آباد تبلیغی اجتماع میدان میں ادا کی جائے گی جس کے بعد اجتماعی تدفین کئے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم تدفین کی تفصیلات سے متعلق تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ 21 جنوری کو بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے تھے جنہیں حادثے کے بعد امدادی کارروائی کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں کی طبی امداد اسپتال میں جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تدفین آج متوقع ہے۔ اس حوالے سے 24 میتیں پنجگور پہنچا دی گئی ہیں۔
 

شیئر: