Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہل کاروں کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا

کراچی: جان بچانے کے لیے پولیس اہل کاروں کی جانب سے بولا گیا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گزشتہ دنوں میاں بیوی کے زخمی ہونے سے متعلق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکاروں سے رائفل کسی نے نہیں چھینی بلکہ اہلکاروں نے جھوٹ بولا۔ غفلت کا مرتکب ہونے پر اعلیٰ حکام نے دونوں اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ واضح رہے کہ عوامی کالونی میں فائرنگ کا واقعہ وائن شاپ کے قریب پیش آیا تھا جہاں دونوں پولیس اہلکار وائن شاپ سے نکلنے والے افراد کی تلاشی میں مصروف تھے ۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار افراد کو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے وہاں سے گزرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ بے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے پر اہلکار اپنی رائفل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے اور بعد ازاں جھوٹ بولا کہ نامعلوم ملزمان ان کی سرکاری رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکار غفلت کے مرتکب ثابت ہوئے جس پر انہیں معطل کر دیا گیا ہے اور ڈی آئی جی ایسٹ نے اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی کورنگی کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
 
 

شیئر: