Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: صبح چہل قدمی کیلئے جانیوالے آر جے ڈی رہنما کا قتل

نئی دہلی۔۔۔راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) کے رہنما رگھورائے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ رگھو رائے سابق ضلع کونسلر تھے۔پولیس سربراہ ہرپریت کور نے بتایا کہ رائے صبح سویرے چہل قدمی کیلئے گئے ہوئے تھے کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جنہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔آرجے ڈی رہنما کے قتل کی خبر سن کر پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے سمستی پور دربھنگہ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:- - -  - -یوپی : ٹرین کی زد میں آکر 4افراد ہلاک

شیئر: