Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں خیبر پختونخوا کی طرز کا پولیس ایکٹ؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کافیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100 پولیس ا سٹیشن ماڈل بنائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے لاہور اور بلوچستان کی پمراکونسل کے ارکان کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کے فنانس کی منظوری ہوگئی۔ گھروں کے منصوبے کیلئے پاکستان مارگیج کمپنی کو 58 ملین ڈالر کی گرانٹ دےدی گئی ۔ ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے حوالے سے کام کریں گے۔ 

شیئر: