Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھارت کا ٹیزر آتے ہی چھاگیا

دبنگ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں کا انتظارختم ہوا۔ ”بھارت“ فلم کا ٹیزر جاری کردیاگیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم بھارت میں بھارت نامی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک محب وطن ہے۔ فلم کے ٹیزر میں سلمان خان کئی مختلف روپ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔وہ سرکس کی آگ کے دہکتے ہوئے رنگ سے موٹرسائیکل گزارتے بھی نظرآرہے ہیں۔ کہیں نیوی کے افسر، کہیں کان کن اور کہیں ایک بوڑھے شخص کے کردارمیں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: