Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاﺅنٹس ،بینک افسران کیخلاف بھی کارروائی

  کراچی...جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث سندھ بینک کے افسران کے خلاف کارروائی کاآغازکردیاگیا۔ اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر افسران کو شوکازنوٹسز جاری کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سندھ بینک کے ایک درجن سے زیادہ افسران جعلی اکاونٹس کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ حکام کے دعوے کے مطابق جعلی اکاونٹس بینک منیجرز نے انتظامیہ اور انتظامیہ نے اومنی گروپ کے کہنے پر کھولے اور یہ تمام اکاونٹس 2013 سے 2015 کے دوران 6 سے 10 مہینوں کے لئے کھولے گئے ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم 35ارب روپے ہے۔مشکوک ترسیلات کی رپورٹ پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے حکم پر انکوائری ہوئی۔ مارچ 2015 میں4 بینک اکاونٹس مشکوک ترسیلات میں ملوث پائے گئے۔ایف آئی اے حکام کے دعوے کے مطابق تمام بینک اکاونٹس اومنی گروپ کے پائے گئے۔

شیئر: