Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی جرائم سے دور رہیں

جدہ۔۔۔ پبلک پراسیکیوشن نے مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور ماحولیاتی قانون میں مذکورہ جرائم سے دور رہیں۔ سزاﺅں سے بچیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ پر خطر یا زہریلا فضلہ مملکت لانا ممنوع ہے۔ علاقائی سمندر میں بھی اس کے لانے پر پابندی ہے۔پر خطر یا زہریلا فضلہ یا نقصان دہ آلودہ اشیاءسمندر میں ڈالنا یا خالص اکنامک زون میں اسے پھینکنا منع ہے۔ یہ جرم ہے اس پر 5برس تک قید اور 50لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے ہی کو فضلہ صاف کرنا ہوگا۔ واردات کرنے والے ادارے کو بند کردیا جائیگا۔ جہاز کو 90دن تک کیلئے روک لیا جائیگا۔ دوبارہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا دگنی کردی جائیگی۔ مناسب معاوضہ بھی لیا جائیگا۔
 

شیئر: