Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدترین بلا وہ جو ہنسائے!

الاحساء ۔۔۔۔ یہاں کھجور میلے میں رقص پروگرام نے پورے علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا۔کئی لوگ بیحد ناراض ہوگئے۔ انہوں نے رقص کے منتظمین پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ الاحساءکھجور میلے کی انتظامیہ نے ایک غنائی پروگرام پیش کیا تھا۔جس میں بچیوں کا رقص بھی دکھایا گیاتھا۔ رقص کے اس پروگرام نے ناراضی پھیلا دی۔ کئی لوگوں نے کہا کہ منتظمین عوام سے اس پر معافی مانگیں۔ الاحساءمیونسپلٹی کے میئر عادل الملحم نے اس کی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ”بدترین آفت وہ ہوتی ہے جو ہنسائے“۔ گانے اور ناچنے کا پروگرام پیش کرنے والی بچیوں کی عمر 10برس سے زیادہ نہیں تھی۔ گورنر مشرقی ریجن کی موجودگی میں پروگرام ہوا بچیاں انکی مائیں اور اہل خانہ سب موجود تھے۔ بچیوں کا اس طرح پروگرام کرنا کوئی معیوب بات نہیں۔ اس رقص کی کہانی انتہائی روایتی ہے۔ اسکے بول بتاتے ہیں کہ رقص کرنے والی بچی علاقے کے لوگوں اور رشتہ داروں کو مصیبت کے وقت ساتھ دینے کیلئے پکارتی ہیں۔
 

شیئر: