Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمز اور کھیلوں کے مراکز میں سعودائزیشن کا فیصلہ جاری

’فیصلے میں مردانہ اور زنانہ سپورٹس مراکز و جِمز میں 12 پیشوں کی سعودائزیشن شامل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی شعبے کے سپورٹس مراکز اور جِمز میں 15 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت کھیل کے تعاون کیا جانے والا یہ فیصلہ 18 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودائزیشن یہ شرح کھیلوں کے ان مراکز اور جمز پر لاگو ہوگی جن میں کم از کم 4 ملازمین کام کرتے ہیں۔
یہ اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی مرد و خواتین کے لئے مزید پرکشش اور مؤثر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
فیصلے میں مردانہ اور زنانہ سپورٹس مراکز و جِمز میں 12 پیشوں کی سعودائزیشن شامل ہے جن میں سپورٹس ٹرینر، پروفیشنل فٹبال کوچ، سپورٹس سپروائزر، پرائیویٹ سپورٹس کوچ اور پروفیشنل ایتھلیٹکس کوچ وغیرہ شامل ہیں۔
اس اقدام سے نجی شعبے میں فراہم کی جانے والی سپورٹس سروسز کے معیار میں بہتری آئے گی اور سپورٹس اداروں میں مزید پیشہ ورانہ ماحول کی تشکیل میں مدد ملے گی۔
وزارت ہیومن ریسورسز نجی اداروں کو سعودی ملازمین کی بھرتی میں مدد کے لئے مختلف سپورٹ پروگرامز فراہم کرتی ہے جن میں بھرتی، تربیت، اہلیت سازی، تقرری اور ملازمت کے تسلسل سے متعلق معاونت شامل ہے۔
اس کے علاوہ سعودائزیشن کے سپورٹ پروگرامز اور ’هدف فنڈ‘ سے استفادہ کے لئے بھی ترجیح دی جاتی ہے۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے فیصلے کی تفصیلات، سعودائزیشن کی شرح اور ہدف شدہ پیشوں کی وضاحت پر مشتمل رہنمائی اپنے پورٹل پر جاری کئے ہیں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ خلاف ورزی کی صورت میں عائد کی جانے والی قانونی سزاؤں سے بچا جا سکے۔

شیئر: