Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی سرپرستی میں ترقیاتی مالیاتی کانفرنس 9 دسمبر کو ہوگی

’ولی عہد کی سرپرستی سعودی عرب کی جامع قومی تبدیلی کا عملی عکس ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سرپرستی میں ترقیاتی مالیاتی کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دار الحکومت ریاض میں  9 سے 11 دسمبر 2025 تک ترقیاتی مالیاتی کانفرنس MOMENTUM شاہ عبد العزیز بین الاقوامی مرکز میں ہوگی جس کا عنوان ’ترقیاتی تبدیلی کی قیادت‘ رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے نائب چیئرمین محمد التویجری نے تقریب کی سرپرستی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ سرپرستی سعودی عرب کی جامع قومی تبدیلی کا عملی عکس ہے اور ایک ایسا سٹریٹجک پلیٹ فارم ہے جو کوششوں کو یکجا کرتا ہے اور ترقیاتی مالیات کے شعبے میں قومی و بین الاقوامی شراکتوں کے لئے نئے آفاق کھولتا ہے‘۔
انہوں نے نے کہا ہے کہ ’جو کچھ ہم آج دیکھ رہے ہیں وہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک ایسا واقعہ ہے جو ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کے نئے راستے کو مضبوط کرتا ہے‘۔
کانفرنس کا مقصد نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ اور اس کے ماتحت ترقیاتی فنڈز و بینکوں کی سٹریٹجک ترجیحات کی معاونت کرنا ہے جس کے تحت ترقیاتی شعبے کو تقویت دینا، نظامِ ترقی کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اس کی صلاحیت کو قومی ترجیحات کے مطابق بڑھانا اور کوششوں و اہداف کا مؤثر ربط قائم کرنا شامل ہے، تاکہ معاشرے اور معیشت پر پائیدار ترقیاتی اثرات کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

شیئر: