Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحیح راہ پرگامزن رہنے کے لئے اللہ کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے،عبدالمالک مجاہد

 جسے رسول عربی سے محبت ہوگی، اسے اہل عرب سے بھی محبت ہوگی، عربی کورس کی تکمیل پر پاک پروفیشنل فورم کی تقریب سے خطاب
    ریاض ( ذکاء اللہ محسن)پاک پروفیشنل فورم ریاض کی جانب سے عربی لینگویج کورس مکمل کرنے پرطالبعلموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا عبدالمالک مجاہد اور مدیر مکتب جالیات (حی الصحافہ) علی القاسم تھے۔ تقریب کا آغاز زین العابدین نے کیا جس میں انہوں نے کورس کے متعلق مختصر جائزہ  پیش کیا اور مکتب دارالسلام اور فیصل علوی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں کی بدولت یہ کورس شروع کیا جا سکا۔ مہمان خصوصی عبدالمالک مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا عطیہ ہے۔ زندگی کی صلاحیت اچھے اور برے دونوں طرح کے اعمال میں صرف ہو سکتی ہیں۔برائیوں سے بچنے اور اچھائیوں کو اختیار کرنے کیلئے ہمیں یہ پتا لگانا بہت ضروری ہے کہ اچھا کیا ہے اور برا کیا ہے؟ اسی کو ہدایت کہتے ہیں۔اِسی ہدایت کو پہنچانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کو مبعوث فرمایا ۔اللہ نے دنیا کے پہلے انسان کو نبی بنایا اور ایک دن کیلئے بھی انسانیت کو اندھیرے میں نہیں چھوڑا۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء ؑپر پیغامِ ہدایت نازل کرنے کیلئے انسان کی ضرورت کا لحاظ فرمایا۔پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کیلئے چونکہ انسا ن کو زبان کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیغام پہنچانے کیلئے زبان اختیار فرمائی، اِس طرح انسان کو زبان کے ذریعے اچھے اور برے کا جاننا آسان ہو گیا۔ اب جو شخص زندگی کی صلاحیت کو برائیاں کرنے سے بچائیگا اور اچھائیوں میں استعمال کرے گا، اُسی کو دنیا میں رہنے کا سلیقہ آئیگا اور وہی آخرت میں بھی کامیاب ہوگا۔ زندگی تو پگھلتی ہوئی برف کی طرح گزرتی جا رہی ہے لِہٰذا ہم سمجھ سکتے ہیں کہ زندگی کو صحیح راہ پر لگانے کیلئے اللہ کے پیغام کو سمجھنا اور اس کیلئے پیغام کی زبان کو سیکھنا کتنا ضروری ہے۔ مکتب مدیر جالیات( حی الصحافہ)  علی القا سم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جسے اللہ رب العزت سے محبت ہوگی،اسے اللہ کے رسول سے بھی محبت ہوگی۔جسے رسول عربی سے محبت ہوگی، اسے اہل عرب سے بھی محبت ہوگی۔جسے اہل عرب سے محبت ہوگی اُسے عربی زبان سے بھی محبت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  کتابوں میں سب سے افضل کتاب، سب سے افضل ذات پر نازل ہوئی۔جو عربی زبان سے محبت رکھے گا وہ اس کی حفاظت(سیکھنے سیکھا نے ) کا بھی اہتمام کریگا اور اس پر توجہ بھی دے گا۔ آخر میں تمام طالبعلموں میں کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -70 ویں یوم جمہوریہ ہند کا جشن سید عزیز محی الدین کے دولت خانہ پر منایا گیا

شیئر: