Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان حکومت کا حصہ بنے تو استحکام آئے گا،فوجی ترجمان

راولپنڈی... ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں نے پشاور، میرانشاہ، غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ کیا۔ میرانشاہ بازار میں عوام سے امن کی بہتر صورتحال اور انتظامی مسائل پر گفتگو کی ۔میرانشاہ بازار میں عوام نے میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے باعث دہشت گرد حملوں کا سلسلہ رک گیا ۔ رواں سال کے آخر تک پاک افغان سرحدپرآہنی باڑلگانے کاکام مکمل ہوجائیگا۔ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کرداراداکریگی۔سرحد پار دہشتگردی کے الزامات ختم ہوجائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن شمالی وزیرستان تعمیر اور ترقی کی طرف گامزن ہوگیا۔ ڈیورنڈ لائن اب ڈیڈ ایشو ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ نہ ہونے کے باعث دہشت گرد حملہ آور ہوتے تھے۔70برس سے علاقہ غیر کہلانے والا اب پاکستان کا حصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ افغانستا ن میں امن قائم ہوتا ہے تو پاکستان کے لئے فائدہ ہے۔ افغان طالبان سیاسی عمل کا حصہ بن کر حکومت میں آئیں تو استحکام آئے گا۔ اس طرح داعش اور تحریک طالبان پاکستان کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: