Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی خرابی پر اسکول بند

تبوک ۔۔۔ تبوک ، الجوف، مدینہ منورہ اور حدود شمالیہ میں موسم کی خرابی کا دوسرا دن شروع ہوگیا۔ محکمہ تعلیم نے حدود شمالیہ،الجوف اور تبوک میں اسکول بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو عرعر کے تمام اسکول موسم کی خرابی کے باعث بند کردیئے گئے۔ اسی طرح تبوک کے اسکول بھی اسی وجہ سے آج بند ہیں۔ الجوف میں بھی موسلا دھار بارش کے خدشات کے پیش نظر اسکول بند کردیئے گئے ۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خدشات ظاہر کئے تھے کہ مغربی سعودی عرب سے لیکر جنوبی اور مشرقی سعودی عرب تک پیر کو گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ، حائل، القصیم، حفر الباطن ، تبوک ، الجوف اور حدود شمالیہ کے حوالے سے بھی یہی خدشہ ظاہر کیاگیا۔
 

شیئر: