Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت عظمیٰ: آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف نظر ثانی کی اپیل مسترد

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے توہین رسالت کیس میں رہائی پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق آسیہ مسیح کی سزا کالعدم قرار دینے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نامی شخص نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ اس دوران چیف جسٹس نے قاری سلام کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیصلے میں ایک بھی غلطی نہیں بتا سکے، آپ کو فیصلے میں عام باتوں پر اعتراض ہے، فیصلے پر نہیں۔ جس پر عدالت نے آسیہ بی بی کی بریت پر مدعی کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر اس کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: - - - - - -پی آئی اے کی نجکاری پر کام کب ہوگا؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

شیئر: