Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے لیے قانون میں ترمیم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس ( جی ایس پی پلس) سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے شرکت کی۔ ذائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جبری گمشدگی کے معاملے کو جرم قرار دینے کے لیے فوجداری ضابطے میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جبری مشقت کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جا رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مقامات پر ملازمین سے متعلق ہتک آمیز سائن بورڈز کو فوری ہٹایا جائے اور یہ کارروائیاں بلاتفریق و امتیاز کے یکساں طور پر کی جائیں۔ وزیراعظم نے ادارہ شماریات کو ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے اعداد شمار پر سروے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کی تعلیم اور غربت سے متعلق تجاویز بھی تیار کی جائیں۔
 
 

شیئر: