Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزاح کرتے ہوئے محتاط رہنا پڑتا ہے ، حسن مراد

سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ ٹی وی شوز کے دورن مزاق کرتے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ شوز سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں الگ پہچان ملی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مراد نے کہا کہ فیملیز نجی ٹی وی کے شوز انتہائی شوق سے دیکھتی ہیں، اسی لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مزاح کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہا جائے،اسکرپٹ کے ساتھ فی البدیہ جملے بازی کااستعمال بھی کرنا پڑتا ہے جو مجھ سمیت تمام مزاحیہ اداروں کیلئے ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار سٹیج ڈراموں میں کام کیا لیکن دو نجی ٹی وی چینلز سے مزاحیہ شوز آن ائیر ہیں جس میں میرے کرداروں کو بہت مقبولیت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شوز میں مزاح کے ساتھ اصلاح کا مثبت پہلو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ہمیں سٹیج ڈراموں میں بھی اسی ڈگر پر چلنا چاہئے۔
 

شیئر: