Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 سال بعدنصر اللہ کی اہلخانہ سے ملاقات

لندن: برطانیہ میں برمنگھم کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی نصر اللہ کی 9 سال بعد کوئن ایلزبتھ اسپتال میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا اور ڈاکٹروں کے مطابق اپنی زندگی کے آخری ایام گزارنے والے نصر اللہ خان کی درخواست پر برطانوی ہائی کمیشن اور آئی ایس پی آر کی دلچسپی لینے کے بعد اہل خانہ کے ویزے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔ جس کے بعد نصراللہ کی اہلیہ ثنا بٹ اور 2 بیٹوں محمد عبداللہ اور محمد سیف اللہ کو 6 ماہ کا وزٹ ویزا فراہم کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئن ایلزبتھ اسپتال میں نصراللہ کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر نصر اللہ نے پاک فوج اوربرطانوی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنے خاندان سے 9 سال بعد ملنا میرے لئے ایک خوب پورے ہونے کے جیسا ہے۔ چند دن پہلے تک مجھے اس بات کی بالکل امید نہیں تھی کہ میں اپنے اہل خانہ سے مل بھی پاﺅں گا، لیکن انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ دیکھیں معجزے ایسے ہوتے ہیں۔
 
 

شیئر: