Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے کئی رہنما گرفتار ہونگے؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں ملوث آصف علی زرداری، نواز، شہباز اور دیگر عناصر موجودہ حکومت سے این آر او لینے کے خواہاں ہیں۔ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے کئی افراد گرفتار ہوں گے۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوںنے کہا کہ فریال تالپور اور زرداری کو جعلی اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے کچھ عناصر کی طرف سے قومی اسمبلی میں گھٹیا زبان استعمال کی گئی ۔ پارلیمنٹ اور وزیراعظم کی عزت چاہتے ہیں۔ حزب اختلاف نے ہمیشہ قومی احتساب بیورو کے بارے میں بات کی تاہم اس نے بیروزگاری اور کراچی میں پانی جیسے مسائل پر کبھی بات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ حکومت کی قیادت نے مختلف منصوبوں کے نام پر قومی رقوم ضائع کیں۔پنجاب میں شہباز شریف کی سابقہ حکومت کے باعث فنڈز کا مسئلہ درپیش ہے۔

شیئر: