Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انور مجید نے بھی نظر ثانی اپیل دائر کردی

  اسلام آباد... جعلی  اکاونٹس کیس میں سپریم کورٹ کے 7 جنوری کے فیصلے کے خلاف اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید نے بھی نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ اپیل میں موقف پنایا گیا کہ حکم نامے میں سقم ہیں جنہیں کرنا ضروری ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی اور نیب کراچی میں تفتیش کر سکتے ہیں ۔ تمام الزامات کراچی سے متعلق ہیں، تمام گواہان بھی کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔ نیب کو اسلام آباد میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم غیر قانونی ہے ۔ اسلام آباد میں تحقیقات کے حکم پر نظر ثانی کی جائے۔ اپیل میں فیئر ٹرائل کے لئے درخواست گزار کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا بھی کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ نیب نہیں بلکہ ایف آئی اے سے متعلق ہے ۔ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں چلان پیش نہیں کر سکی ۔ مقدمے کو غیر قانونی طور پر لٹکایا جا رہا ہے ۔درخواست گزار صحت کی خرابی کا شکار ہے ۔میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی ہیں ۔ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی جائیں کہ مقدمے کا چلان جلد عدالت میں پیش کرے ۔ درخواست کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔

شیئر: