Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میںگرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم

خرطوم۔۔۔سوڈان میں گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سوڈان کے انٹیلی جنس ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس مراکز میں موجود تمام احتجاجیوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ۔ سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا  تھا کی احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے 816 افراد کو حراست میں لیا ہے۔گزشتہ بدھ کو امریکہ نے سوڈان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ زیرحراست تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرے۔ 

شیئر: