Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گدھوں کی برآمدات کےلئے فارمز بنانے کا فیصلہ

پشاور: کے پی کے کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھے برآمد کرنے کے منصوبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے علاوہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گدھوں کی برآمد کے منصوبے میں رواں سال اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے سپلائی کریں گے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ابتدائی 3سال کے دوران 80 ہزار گدھے برآمد ہوں گے۔ فارمز میں گدھوں کی افزائش ڈھائی سے تین سال میں ہوجاتی ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کمپنیاں گدھوں کے فارمز میں دلچسپی رکھتی ہیں جب کہ غیر ملکی کمپنیاں 3 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے کے 70 ہزار خاندانوں کا روزگار گدھوں سے وابستہ ہے اس لیے گدھوں کی برآمد اور فارمز کے لیے معاہدہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہتے ہیں تاکہ صوبے میں بھی گدھوں کی کمی نہ ہو۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گدھوں کے مختلف اجزا ادویات اور فرنیچر کی تیار میں استعمال ہوتے ہیں اور چین میں گدھے کے بالوں کی بھی مانگ زیادہ ہے۔
 
 

شیئر: