Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ کمپنی کے نام پر غیر ملکیوں سے رقم اینٹھنے والا گروہ گرفتار

دہرہ دون۔۔۔دہرہ دون میں قائم 4کال سینٹر ز سے مائیکروسافٹ کے پاپ اَپ کے ذریعے وائرس کا میسیج بھیجا جارہا تھا جو سسٹم میں وائرس کا خوف دلاتا تھا۔اس طرح امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں انٹر نیٹ صارفین کویہ کال سینٹرز لوٹنے میں مصروف تھے۔دہرہ دون میں بیٹھے ہوئے افراد معاملہ طے کرکے وائرس ہٹانے کا معاوضہ ڈھائی ہزار ڈالرفی کس وصول کررہے تھے۔مقامی افسر بھوپندر سنگھ بندرا کی اطلاع پرپولیس نے کال سینٹرز پر چھاپہ مارکر گروہ میں شامل افراد کو گرفتار کرلیا ۔سینٹرسے 27ہارڈ ڈِسک، 4سرور،3لیپ ٹاپ،3موبائل، ایک پین ڈرائیواور حساب کتاب کے رجسٹر کے علاوہ دیگر اشیاء برآمد کیں۔کال سینٹر کے مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے کال سینٹر کو سیل کردیا اورمالکان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -کانکنی گھپلہ کیس :آئی اے ایس افسر چندرکلا سے ای ڈی کی تفتیش

شیئر: