Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنشنرز کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد:  ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے لاکھوں افراد کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2018ء سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کی موجودہ کم سے کم پنشن 5250 روپے ہے جو 20 فیصد اضافے کے بعد 6500 روپے ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن 20 فیصد بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں:- -  - -سانحہ ساہیوال: گرفتار اہل کاروں کا ”پہلے فائرنگ“ سے انکار

شیئر: