Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق سیاسی انتقام کا نشانہ؟

اسلام آباد... مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سعد رفیق کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اسپیکر کو خط لکھنے کے باجود سعد رفیق کو پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل کرنے میں تاخیر پارلیمانی روایات کے خلاف ہے۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن مقرر کرنے میں تاخیر افسوسناک ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اسمبلی کے ایجنڈے پہ حاوی ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ا سپیکر کا فرض ہے کہ وہ ایوان کو آزادانہ طور پر چلائیں اور پارلیمانی روایت کا تحفظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: