Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری نے حکومت گرانے کے لیے میڈیا سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میڈیا حکومت گرانے کے لیے ہمارا ساتھ دے، ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہوسکتی ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر تمام پاکستانیوں کا ایک ہی موقف ہے۔  ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کرسکتے، کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے ، کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر سے جدا نہیں ہوسکتے ۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ بلاول اور آصفہ بھی مسئلہ کشمیر کو سمجھتے ہیں اس پر آواز بلند کررہے ہیں۔ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان آمریت کے دور میں پہنچا۔ان شاء اللہ میں کشمیر کو اپنی زندگی میں آزاد دیکھوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میڈیا ہمارے ساتھ حکومت گرانے کے لیے کندھا ملائے ہم آپ کے ساتھ ملائیں گے۔

شیئر: