Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں‘ شاہد خاقان

ملتان:  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی این آراو مانگا نہ ہی کبھی مانگیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ جو کام مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے لیے کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔ ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے۔  حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائیں گے وہ 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے ، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیے۔ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے اور نوازشریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا جب کہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پرنوازشریف کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔

شیئر: