Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر، ہارٹ اٹیک نہیں ہوا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال لاہور میں ہونے والے تمام طبی ٹیسٹ کلیئر قرار دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ مثبت (پازیٹیو) آیا ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا جبکہ اس کے علاوہ دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جبکہ اس سے پہلے جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔بلڈ ٹیسٹ سمیت ای سی جی اور یورک ایسڈ کی بھی تمام رپورٹس کلیئر قرار دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پرنسپل سروسز اسپتال محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ماہر امراض قلب آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے، کارڈیالوجسٹ نے اب تک ان کی انجیو گرافی تجویز نہیں کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔ ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو معالجین کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: