Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صالون میں غیر معیاری اشیاءکے استعمال کی ممانعت

قطر۔۔۔۔ وزارت تجارت نے کہا ہے کہ صالون اور بیوٹی پارلرز میں غیر معیاری اورزائدالمیعاد اشیاءاستعمال نہ کی جائیں ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد قانون شکنی کے مرتکب ہونگے ۔ وزارت کی جانب سے ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ صالون اور بیوٹی پارلرز کے بارے میں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہاں غیر معیاری کریمیں اور زائد المیعاد اشیاءاستعمال کی جارہی ہیں ۔ غیر معیاری کریموں اور دیگر اشیاءسے انسانی جلد متاثر ہو سکتی ہے اس سے اجتناب برتا جائے ۔ 
 

شیئر: