Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن ایئرلائن دیوالیہ ہو گئی

 برلن۔۔۔ جرمنی کی ایک ایئرلائن جرمانیا نے دیوالیہ پن کی درخواست جمع کراتے ہوئے اپنی تمام پروازیں فی الفور معطل کر دیں۔ زیادہ تر سیاحتی پروازوں کےلئے مشہور اس فضائی کمپنی کے پاس 37 ہوائی جہاز ہیں، جو سالانہ 40 لاکھ سیاحوں کو ان کی منزلوں تک پہنچاتے تھے۔ ایئرلائن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مالی مشکلات کے سبب یہ فضائی کمپنی دیوالیہ پن کی درخواست دینے پر مجبور ہوئی۔ اس ایئرلائن کے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ متبادل پروازوں کےلئے اپنے ٹور آپریٹرز سے رابطہ کریں۔
 
 

شیئر: